پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آج کاروباری روز کے اختتام تک مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 869 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک ایکسچینج 67 ہزار 756 کی سطح بند ہوئی۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A broker engages in a phone conversation while simultaneously glancing at an index board displaying the most recent share prices at the Pakistan Stock Exchange at Karachi. — AFP
A broker engages in a phone conversation while simultaneously glancing at an index board displaying the most recent share prices at the Pakistan Stock Exchange at Karachi. — AFP

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 67 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا، کاروبار کا اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 869 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 67 ہزار 756 کی سطح پر بند ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے، گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 91 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہو کر 279 روپے 98 پیسے ہے۔

∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.