نواز شریف کو 28 مئی (یومِ تکبیر) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا جائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس؛ نواز شریف کو 28 مئی (یومِ تکبیر) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown, L to R, of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz, PML(N) supremo Nawaz Sharif, former Punjab chief minister Hamza Shehbaz, and former prime minister Shehbaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown, L to R, of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz, PML(N) supremo Nawaz Sharif, former Punjab chief minister Hamza Shehbaz, and former prime minister Shehbaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد ہو گا جس میں میاں نواز شریف کو جماعت کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللّٰہ، طلال چوہدری اور دیگر راہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں جماعت کے سینئر راہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کیا گیا ہے جس کی دیگر اراکین کی جانب سے تائید کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد ہو گا، یومِ تکبیر کے موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا جائے گا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور حتمی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائے گی۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.