پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کو وہ گود چاہیے جس میں انہوں نے پرورش پائی مگر اب پاشا و باجوہ اور فیض حمید نہیں رہے، یہ این آر او کیلئے مر رہے ہیں، واضح کر دوں کہ انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوتا تب تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Defence Minister Khawaja Asif at Moscow in 2018. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Defence Minister Khawaja Asif at Moscow in 2018. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے این آر او کیلئے مر رہے ہیں، رؤوف حسن ترلے منتیں کر رہے ہیں اور ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ عمران خان کو این آر او دے دیں۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) کو وہ گود چاہیے جس میں انہوں نے پرورش پائی ہے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ اب شجاع پاشا رہا ہے نہ جنرل باجوہ اور نہ ہی اب فیض حمید رہا ہے، انہیں بار بار وہی گود یاد آ رہی ہے کیونکہ انہیں بھنگ کی طرح اس کے نشہ کا ٹھرک لگا ہوا ہے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) والے این آر او کیلئے مر رہے ہیں، رؤوف حسن ترلے منتیں کر رہے ہیں اور ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ ہمیں عمران خان کیلئے این آر او دے دیں، عمران خان روزانہ جیل کے اندر سے بیانات دے رہا ہے کہ فوج سے مذاکرات کرنے ہیں، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

راہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ محمود اچکزئی سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ فوج کے ساتھ مذاکرات کریں گے؟ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیے، پوچھتا ہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا کیا موقف ہے؟ محمود اچکزئی کو میری بات غلط لگے تو مجھے ٹوک دیں، میں اپنی بات واپس لے لوں گا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن کو یہ آوازیں لگا رہے ہیں ان سے مذاکرات کرنے ہیں تو کر لیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہمارا اتحاد ہے اور اس کے سربراہ محمود اچکزئی ہیں وہ مذاکرات کریں گے، پہلے اپنے گھر میں فیصلہ کر لیں کہ مذاکرات کرنے کس سے ہیں اور جن سے مذاکرات کرنے ہیں ان سے مذاکرات کس نے کرنے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) والے این آر او لینے کیلئے بڑے بےچین ہو رہے ہیں مگر میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہو جاتا تب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.