وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر پنجاب کے عوام کا اعتماد کا اظہار، سروے رپورٹ

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر 60 فیصد شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے کی ترقی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں مریم نواز کی کارکردگی کو زیادہ مؤثر اور بہتر قرار دیا گیا ہے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ  کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی عوام میں نمایاں طور پر مثبت رہی ہے۔ اس رپورٹ کے لئے فروری 2025 کے دوران پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے شہریوں سے سروے کیا گیا۔ 

سروے کے اہم نتائج

مجموعی کارکردگی: 59 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں صوبے کی ترقی کو سراہا۔

دیگر صوبوں سے تقابلی جائزہ: 60 فیصد شہریوں کے مطابق مریم نواز کی کارکردگی دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔

خدمات میں بہتری: 57 فیصد شہریوں کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری خدمات اور عوامی سہولیات میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جو سابقہ حکومت سے زیادہ مؤثر ہے۔

اہم شعبوں میں بہترین کارکردگی

تعلیم صحت، بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر)، ستھرا پنجاب پروگرام

توجہ طلب شعبے: سروے کے مطابق عوام نے حکومت کو روزگار کے مواقع، صحت کی سہولیات اور مہنگائی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی مثبت کارکردگی صوبے کی مستقبل کی ترقی کے لیے حوصلہ افزا ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.