لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی عوام میں نمایاں طور پر مثبت رہی ہے۔ اس رپورٹ کے لئے فروری 2025 کے دوران پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے شہریوں سے سروے کیا گیا۔
سروے کے اہم نتائج
مجموعی کارکردگی: 59 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں صوبے کی ترقی کو سراہا۔
دیگر صوبوں سے تقابلی جائزہ: 60 فیصد شہریوں کے مطابق مریم نواز کی کارکردگی دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔
خدمات میں بہتری: 57 فیصد شہریوں کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری خدمات اور عوامی سہولیات میں واضح بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جو سابقہ حکومت سے زیادہ مؤثر ہے۔
اہم شعبوں میں بہترین کارکردگی
تعلیم صحت، بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر)، ستھرا پنجاب پروگرام
توجہ طلب شعبے: سروے کے مطابق عوام نے حکومت کو روزگار کے مواقع، صحت کی سہولیات اور مہنگائی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی مثبت کارکردگی صوبے کی مستقبل کی ترقی کے لیے حوصلہ افزا ہے۔