پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک میں تناؤ شدید ہے، مگر ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — خبر رساں ایجنسی رائٹرز کیمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کر لیں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر تاریخی طور پر ایک حساس تنازع رہا ہے اور انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت سے اپنی شناسائی کا بھی ذکر کیا۔ تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ بھارتی یا پاکستانی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا، وہ کسی نہ کسی طرح اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، بھارت اور پاکستان کے درمیان زبردست تناؤ ہے، لیکن ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اس بحران میں براہ راست مداخلت سے گریز کرتے ہوئے دونوں ممالک پر مسئلہ خود حل کرنے کے لیے زور دے رہا ہے۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: