گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

رائے دیں
Pakistan hosted the “Pathways to Progressive Gwadar 2026” seminar in Gwadar to outline strategic plans for turning the port city into a modern coastal and commercial hub with foreign experts, policymakers and investors present. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan hosted the “Pathways to Progressive Gwadar 2026” seminar in Gwadar to outline strategic plans for turning the port city into a modern coastal and commercial hub with foreign experts, policymakers and investors present. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںگوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 2:12

— گوادر میں سیمینار اور نمائش ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گوادر کو ترقی کی راہ گامزن جدید ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق منعقد کیے گئے سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک سٹریٹجک راستہ بنتا جا رہا ہے، گوادر بندرگاہ کی صنعتی و تجارتی ترقی ہماری قومی ترجیح ہے، حکومت گوادر کو جدید بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

گوادر جدید ساحلی شہر 2026 سیمینار میں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور پائیدار ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گوادر شہر مستقبل میں پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کا اہم مرکز بن سکتا ہے اور گوادر پورٹ میں علاقائی تجارت و لاجسٹکس کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

مقررین کی جانب سے سیمینار کو پاکستان کی قومی معاشی ترقی کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا، گوادر کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا گیا اور گوادر کے صنعتی امکانات اور سپیشل اکنامک زونز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سیمینار اور نمائش ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ گوادر کے منصوبے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور مقامی آبادی کیلئے ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media