معرکہِ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا۔ اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے برداشت کرے گا تو یہ اُسکی خطرناک غلط فہمی ہے۔ پاکستان بہرحال اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔
بھارت کے خلاف پاکستان نے کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں کی، اپنے وسائل اور صلاحیتوں پر انحصار کیا۔ ہر فیصلہ، ردعمل اور اقدام ہماری داخلی صلاحیت پر مبنی تھا۔ مستقبل میں تنازعات صرف کشمیر جیسے علاقوں تک محدود نہ رہیں گے۔
بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان میں دہشتگردی بھارتی سپانسرڈ ہے، بھارت خطہ میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ بھارت کی بلوچستان سے کوئی ہمدردی نہیں، وہ پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔
پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیاء کے تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔
پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، اس بنیادی حق پر آنچ نہ آنے دیں گے۔ بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ بلوچستان میں دہشتگرد ’فتنۃ الہندوستان‘ ہیں جن کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.