آذربائیجان نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدار شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

آذربائیجان نے پہلگام حملے پر ردعمل دیتے ہوئے غیرجانب دار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کے ذریعے حقیقت سامنے لائی جائے تاکہ معاملے کا منصفانہ اور پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔

باکو (تھرسڈے ٹائمز) — پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر آذربائیجان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدہ صورتحال کو بگاڑنے کے بجائے تعمیری مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی غیر جانب دار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقیقت سامنے لائی جا سکے اور معاملے کا منصفانہ حل ممکن ہو سکے۔

آذربائیجان نے کہا کہ ایسے نازک حالات میں یکطرفہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی خطرناک اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بات چیت کریں تاکہ تنازع کا پائیدار اور قابلِ قبول حل ممکن ہو۔

آذربائیجان نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ خطے کے استحکام، عوام کی بھلائی اور دیرپا امن کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: