اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو بھارتی شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے، سابق بنگلہ دیشی جنرل

اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو بھارت پر چڑھائی کر کے ساتوں شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے۔ پاکستان، بنگلہ دیش کو چین کے ساتھ مل کر ایک علاقائی اتحاد بنانا ہوگا تاکہ بھارت کو عسکری جواب دیا جا سکے۔ بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ ضروری حکمت عملی ہے۔

ڈھاکہ (تھرسڈے ٹائمز) — بنگلہ دیش کے سابق میجر جنرل (ر) اے ایل ایم فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بنگلہ دیش کو چین کے ساتھ مل کر ایک علاقائی اتحاد بنانا ہوگا تاکہ بھارت کو عسکری جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ ضروری حکمت عملی ہے۔

میجر جنرل (ر) اے ایل ایم فضل الرحمان بنگلہ دیش عبوری حکومت کے  چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور 2009 کی بی ڈی آر بغاوت کی تحقیقات کرنے والے نیشنل انڈیپنڈنٹ کمیشن کے چیئرمین ہیں، نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کی شہریت چھیننے اور اُنہیں پاکستان یا بنگلہ دیش کی طرف دھکیلنے کی ایک طویل المدتی منصوبہ بندی پر عمل کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ اسرائیل کے فلسطینیوں سے سلوک سے متاثر ہے۔

اے ایل ایم فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کروانے کا الزام پاکستان پر ڈال کر جنگ شروع کرنے کی منصوبہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھارت کی توجہ بنگلہ دیش کی طرف منتقل ہوگی، اور بنگلہ دیش کی خودمختاری بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں مسلم وقف املاک کو ضبط کر کے مسلمانوں کے عبادات کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ ان کے مطابق مساجد، مدارس، اور قبرستانوں کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں، جس سے مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں، جبکہ ہندو تہوار ہولی سڑکوں پر دھوم دھام سے منائے جا رہے ہیں۔ اس تضاد کو انہوں نے مسلمانوں کے خلاف ریاستی امتیاز قرار دیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ یہ جنگ دوستی کی نہیں بلکہ بقاء کی ہے، اور پاکستان سے فوجی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کسی سرحدی توسیع کا ارادہ نہیں بلکہ اپنی سلامتی کی خاطر ناگزیر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر بنگلہ دیش خاموش رہا تو خود اپنا وجود کھو دے گا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی عوام سے کہا کہ وہ دشمن کا مقابلہ کریں، لڑیں، اور فتح یاب ہو کر غازی بن کر واپس آئیں۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: