وفاقی بجٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 24 ہزار کی تاریخی سطح عبور کرگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 124000 کی تاریخی سطح عبور کرگیا، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 24 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔

آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، گزشتہ روز 1 لاکھ 22 ہزار 24 اعشاریہ 44 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 24 ہزار 116 اعشاریہ 10 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2 ہزار 91 اعشاریہ 66 پوائنٹس (ایک اعشاریہ 69 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یہ نمایاں اضافہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو واضح کرتا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 54 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار 737 حصص کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ تجارتی مالیت 22 ارب 83 کروڑ 27 لاکھ 58 ہزار 150 روپے رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بیان کیے گئے اقدامات اور معاشی اشارے سٹاک مارکیٹ میں اس مثبت ردعمل کی وجوہات ہیں جس سے مستقبل میں مزید ترقی کے امکانات کی امید پیدا ہوئی ہے۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.