پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 54 پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے اضافہ؛ پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے (یکم اگست) سے ہو گا۔

واضح رہے کہ آج اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے فی کلو مقرر تھی۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: