پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا۔ امریکہ پاکستان کیساتھ مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دینے پر مل کر کام کریگا اور ممکن ہے ایک دن پاکستان یہ تیل بھارت کو بھی فروخت کررہا ہو۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ حتمی شکل میں طے پاگیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دینے پر مل کر کام کریں گے۔ فی الحال ہم اُس تیل کمپنی کے انتخاب کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان یہ تیل بھارت کو بھی فروخت کر رہا ہو۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: