فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں سینٹکام کمانڈ تبدیلی میں شرکت اور اہم عسکری ملاقاتیں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ میں سینٹکام کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں شرکت، سبکدوش جنرل مائیکل کرِلا کو خراجِ تحسین اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپرسے ملاقات۔ امریکی عسکری قیادت اور اتحادی ممالک کے دفاعی سربراہان سے ملاقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی کے اراکین سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ٹامپا میں، آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، جس کے ساتھ ہی ایڈمرل بریڈ کوپر کی کمان سنبھالنے کی چینج آف کمانڈ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے دوستانہ ممالک کے چیفس آف ڈیفنس سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی کمیونٹی سے ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُر اعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے تعاون کے عزم کو دہرایا۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: