وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی اس ملاقات میں ممکنہ شرکت متوقع ہے۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات اوول آفس میں دوپہر ساڑھے چار بجے، پاکستانی وقت (رات 1.30 بجے) متوقع ہے اور اسے “کلوزڈ پریس” قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ اس اہم ملاقات میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور، علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئی حرارت دیکھی جا رہی ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں میں مصروف ہیں۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: