پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 100 انڈیکس 165,000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1,441 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے ایک اور نئی بلند ترین سطح حاصل کرلی۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت رحجانات کے باعث انڈیکس 165,000 پوائنٹس سے اوپر جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق دن بھر کے کاروبار میں 100 انڈیکس میں 1441 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 165,289.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ شرح اضافہ 0.88 فیصد رہی۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 165,314 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا جبکہ کم ترین سطح 164,208 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ آج کے لین دین میں 24 کروڑ 42 لاکھ سے زائد شیئرز کا حجم رہا جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح نشانی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کے نتائج مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق پالیسی سطح پر استحکام، حکومتی اقدامات اور عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی نے مارکیٹ کو سنبھالا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: