پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روک کر لاکھوں زندگیاں بچائیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیمطابق انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران براہِ راست مداخلت کرکے ایک ممکنہ جنگ کو روک دیا، جس سے لاکھوں زندگیاں محفوظ ہوئیں۔ ان کے مطابق اُس وقت دونوں ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر تھیں اور سات طیارے گرائے جا چکے تھے، تاہم امریکی مداخلت سے صورتحال قابو میں آ گئی۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ان سے ملنے کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ان سے کہا: “صدر ٹرمپ نے ایک خوفناک جنگ کو روک کر لاکھوں زندگیاں بچائیں۔” صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ الفاظ سن کر انہیں بے حد فخر محسوس ہوا اور حقیقت یہی ہے کہ جنگ کے رکنے سے بے شمار زندگیاں محفوظ ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ممکنہ خوفناک جنگ کو روک کر لاکھوں زندگیاں بچائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی تھی جو دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ سات طیارے مار گرائے جا چکے تھے اور جنگ کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا: “میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے دوٹوک پیغام دیا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔” ان کے مطابق یہ پیغام ہی وہ موڑ تھا جس نے حالات کو قابو میں لانے میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی چار روز تک جاری رہی لیکن امریکی دباؤ کے نتیجے میں بالآخر حالات سنبھل گئے۔ صدر ٹرمپ کے بقول: “ہم نے صرف لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں زندگیاں بچائیں اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے محفوظ کر دیا۔”

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: