افغان طالبان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان خطہ میں قیامِ امن استحکام کیلئے پُرعزم اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں افغان حکومت کے ترجمان کے بیانات کو گمراہ کن اور بےبنیاد قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کی پاکستان کی سلامتی سے متعلق پالیسیز اور افغانستان کے بارے میں جامع مؤقف پر پاکستانی قوم اور سیاسی و عسکری قیادت مکمل طور پر متفق ہیں جبکہ پاکستانی عوام بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی ہشت پناہی کر رہی ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کہ افغان حکومت اندرونی گروہ بندیوں کا شکار ہے اور افغان قومیتوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر ظلم و جبر ڈھا رہی ہے جبکہ آزادیِ اظہارِ رائے، تعلیم و سیاسی نمائندگی جیسے بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل دبایا جا رہا ہے، چار برس گزر جانے کے باوجود افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب اپنی ناکامیوں، کمزور حکمرانی اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیانات اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان کی پالیسی اپنی سرزمین اور شہریوں کو سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی اور انتہا پسندانہ سوچ سے محفوظ رکھنے کیلئے واضح، متحد اور قومی مفاد پر مبنی ہے۔

پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پُرعزم ہے اور اِس عزم کو کوئی بیرونی دباؤ یا اشتعال انگیزی کمزور نہیں کر سکتی۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: