پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تینوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہیں۔

باکو (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے جبکہ تینوں ممالک کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں ہماری ساتھ کھڑی رہیں۔

https://.twittercom/thursday_times/status/1987101926194901398?s=20

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ آذربائیجان کے صدر ایلہام علیوف کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی ہے۔

اِس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنے آباء و اجداد کی سر زمین واپس حاصل کر لی ہے۔ صدر ایلہام علیوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بےمثال ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور تینوں ممالک کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو یومِ فتح کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں ہماری ساتھ کھڑی رہیں۔ اِس جنگ میں ہماری افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو حیران کر دینے والا ردعمل دیا اور دشمن کے 7 طیارے گرا دیئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ معرکہِ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستہ کی شرکت بڑی اہمیت کی حامل تھی۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین دوستی اور یکجہتی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوگان کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آذربائیجانی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

خبریں

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: