بادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد، شاہ عبداللّٰہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — بادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اُن کا استقبال کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر بادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پرائم منسٹر ہاؤس میں شاہ عبداللّٰہ دوم کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہو گی جبکہ وفود کی سطح پر بھی ملاقات کی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: