جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں بھارت کو دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا۔ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، فتح دلانے پر اللّٰه کے شکر گزار ہیں۔ مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنے کی تقریب اسلام آباد کے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں بادشاہِ اردن کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی ہے۔

اِس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غزوہِ احد میں مٹی ڈالنے سے فتح حاصل ہوئی تھی، جب مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی ہوئی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے، میں اپنے فرائض کی انجام دہی اللّٰه کے حکم کے مطابق کرتا ہوں۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

معزز مہمان شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اللّٰه کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلائی، یہ کامیابی اللّٰه کی طرف سے ہے۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: