بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ دوبئی ائیر شو کے دوران گِر کر تباہ ہو گیا

ھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ دوبئی ائیر شو 2025 کے دوران گِر کر تباہ ہو گیا جبکہ حادثہ میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ حادثہ کے باعث دوبئی ائیر شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

دوبئی (تھرسڈے ٹائمز) — دوبئی ائیر شو 2025 کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ گِر کر تباہ ہو گیا۔

دوبئی ائیر شو 2025 کے دوران بھارتی فائٹر جیٹ ’’تیجس‘‘ گِر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثہ کے بعد ائیر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ شرکاء کو مین ایگزیبیشن ایریا میں واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ائیر شو کے دوران اچانک بھارتی جنگی طیارہ گِرنے کے واقعہ میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارہ ’’تیجس‘‘ سے ائیر شو کے دوران تیل لیک ہونے کا مشاہدہ بھی کیا گیا تھا۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: