spot_imgspot_img

عمران خان اکیلا مجرم نہیں بلکہ اسے لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، اُن کا بھی حساب ہونا چاہیے، نواز شریف

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ پاکستان 2017 میں ترقی کی راہ پر گامزن تھا، ہمارے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا۔ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اسے لانے والے بھی برابر شریک ہیں، اُنکا بھی حساب ہونا چاہیے۔

spot_imgspot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے، عمران خان اکیلا مجرم نہیں بلکہ اُس کو لانے والے بھی مجرم ہیں، اُن سب کا برابر حساب ہونا چاہیے، پاکستان 2017 میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ترقی کی وہ رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، ہمارے جانے کے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے، نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللّٰه کے فضل سے جھوٹ و بدتمیزی اور بدتہذیبی و فتنہ کو شکست ہوئی ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔

حکمراں جماعت کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان 2017 میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ترقی کی وہ رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، مگر پھر ہمارے جانے کے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا، گزشتہ دورِ حکومت (پی ٹی آئی حکومت) کے دوران ملک میں صرف تباہی آئی، پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا، انہوں نے جو ملک کی حالت کی پوری قوم بھگت رہی ہے، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور کا بھی دیوالیہ نکالا گیا، حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی، ہمیں تو آج کل یہ فکر ہے کہ آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) فیصلہ کرنے دے گا یا نہیں کرنے دے گا، ہم کئی فیصلے خود نہیں کر سکتے، اگر ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی و معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں بلکہ اُس کو لانے والے مجرم ہیں، اُن سب کا برابر حساب ہونا چاہیے، جو کچھ 2018 سے 2022 تک ہوا اُس کی ذمہ داری اُن کے سر پر ہے، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے ہیں، فتنہ فساد اور جلاؤ گھیراؤ کے ماحول میں کون سی قوم ترقی کرتی ہے؟ گزشتہ دورِ حکومت میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بار بار تبدیل ہوتے رہے، آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں ملکی ترقی کیلئے منصوبے شروع کیے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، آج ایک مرتبہ پھر سے مسلم لیگ (ن) حکومت کی درست سمت اور بہترین معاشی پالیسی کی وجہ سے مُلک ترقی کی راہ پر گامزن ہے.

نواز شریف مزید کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز مجھ سے بھی آگے نکل گئے ہیں، دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، شہباز شریف بڑا اچھا اور پیار کرنے والا بھائی ہے، مجھ سے جو مدد ہوتی ہے وہ کرتا ہوں۔

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: