spot_imgspot_img

پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

معرکہِ حق میں افواجِ پاکستان نے مُلک کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری طاقت قومی وحدت ہے۔ پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے۔ پاکستان اپنا اصل مقام ضرور حاصل کرے گا، دشمن کے عزائم کا ناکام بنائیں گے۔

spot_imgspot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خطہ میں ہائبرڈ خطرات بڑھ رہے ہیں جبکہ بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی اور پروپیگنڈا کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پُر عَزم ہیں، معرکہِ حق میں افواجِ پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے، پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت و سیکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے اور اِس پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامہ اور موجودہ قومی سلامتی کے ماحول پر جامع بریفنگ دی گئی ہے جبکہ وفد کیلئے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی مسابقت و سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات سے تشکیل پانے والے متغیر علاقائی ماحول پر روشنی ڈالی جبکہ آرمی چیف نے زور دیا کہ بیرونی دہشتگردی اور معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار) جیسے پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج و انٹیلیجنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مستقل پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خطہ جیو پولیٹیکل کشمکش اور سرحد پار دہشتگردی سے گزر رہا ہے، خطہ میں ہائبرڈ خطرات بڑھ رہے ہیں جبکہ بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی اور پروپیگنڈا کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پُر عَزم ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معرکہِ حق میں افواجِ پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے، ہم دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز مُلک ہے جو اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کا کہنا تھا کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہا پسندی اور معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار) کا سامنا ہے، افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت سے قومی دفاع یقینی بنا رہے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بریف کیا گیا جن میں سمگلنگ بشمول منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس شامل ہیں جو سلامتی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، سرحدی کنٹرولز میں بہتری اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے بارے میں اپڈیٹس بھی شیئر کی گئیں جن کا مقصد داخلی نظم و ضبط قائم رکھنا اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے اور اِس پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سیشن کے اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی کی وابستگی کو دوہراتے ہوئے کہا کہ مربوط قومی اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو پارلیمنٹیرینز، سینئر سول و ملٹری افسران، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: