مودی کی نجی زندگی بارے امریکی ایجنسیوں کے پاس مواد بھارت کو غیر ملکی بلیک میلنگ کا شکار بنا سکتا ہے، بھارتی سیاستدان سبرامنین سوامی

نریندر مودی کی ذاتی زندگی بارے امریکی ایجنسیوں کے پاس ایسا مواد اور تصاویر موجود ہیں جن کے باعث ان کیلئے امریکی دباؤ سے بچنا مشکل ہو سکتا ہے، یہ صورتحال بھارت کے قومی مفادات کیلئے نقصان دہ ثابت ہو کر ملک کو غیر ملکی بلیک میلنگ کا شکار بنا سکتی ہے۔

نئی دہلی (دی تھرسڈے ٹائمز) بھارتی سیاست دان اور سابق مرکزی وزیر سبرامنین سوامی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی ذاتی زندگی سے متعلق بعض انکشافات بھارت کے قومی مفاد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

سبرامنین سوامی کے مطابق، نریندر مودی کے لیے امریکی دباؤ سے بچنا مشکل ہوگا، کیونکہ امریکی ایجنسیوں کے پاس انہیں بلیک میل کرنے کے لیے تصاویر موجود ہیں۔ یہ بھارت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ برہمچاری ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ایک غیر شادی شدہ شخص ہیں جن کا خواتین کے ساتھ تعلق رہا ہے، چاہے وہ اس بات کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔

اسکینڈلز اور خفیہ معلومات غیر ملکی طاقتوں کو بلیک میلنگ کا موقع فراہم کر سکتی ہیں، جس سے بھارت کی پالیسی آزادی اور فیصلہ سازی پر دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: