پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار اور ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار اور ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

پاک بحریہ آج ’’ہنگور ڈے‘‘ منا رہی ہے، پاکستان کی آبدوز ہنگور نے 9 دسمبر 1971 کو دشمن کے بحری جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچا کر بھارتی بحری غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اِس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملہ نے جانبازی اور بہادری و دلیری کی درخشندہ تاریخ رقم کی تھی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، ہنگور نے بھارتی بحری غرور کو خاک میں ملا دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں بھی پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی یہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

اِس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے تیار ہے، ہنگور کی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہو رہی ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے ’’ہنگور ڈے‘‘ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم ’’ہدف‘‘ بھی جاری کی گئی ہے جو آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم کی وار ڈائری پر مبنی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.