تجزیہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سطح پر بدلتے حالات کیساتھ بروقت ہم آہنگی پیدا کرنے میں پہلے انعام کے حَق دار ہیں، جریدہ فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی سفارتی انداز کے ساتھ تیزی سے ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے بیک وقت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران تک روابط برقرار رکھے ہیں جبکہ بھارت اِس بدلتے سفارتی منظر نامہ پر بےچینی محسوس کر رہا ہے۔

spot_imgspot_img

لندن (تھرسڈے ٹائمز) — برطانوی جریدہ ’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح کے معاملات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی اور منفرد نکتہِ نظر کے ساتھ بروقت ہم آہنگی پیدا کرنے میں سب سے پہلے انعام کا حَق دار قرار دے دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی سفارتی نکتہِ نظر کے ساتھ بروقت اور مؤثر ہم آہنگی پیدا کرنے والی شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان درمیانی طاقت کی ایک ایسی مثال بن چکا ہے جو محض کسی ایک بڑے بلاک تک محدود نہیں رہتا بلکہ بیک وقت طاقت کے مختلف مراکز سے تعلقات قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی جریدے نے لکھا ہے کہ پاکستانی چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر معتدل انداز میں بیک وقت متعدد بین الاقوامی اتحاد برقرار رکھنے کی صلاحیت کے حامل ہیں جو واشنگٹن سے بیجنگ تک اور ریاض سے تہران تک روابط جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ عالمی سطح پر بڑے حریفوں کے علاقائی اتحادوں کے ساتھ ایک متوازن سفارتی تعلق اور اُن میں آزاد حیثیت کے ساتھ شمولیت کی حکمتِ عملی کے ماہر ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی جانب سے شائع کیے گئے آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بروقت یہ حقیقت جان چکے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قابلِ قدر اقدامات کی حمایت سے عالمی سطح پر ایک مقام حاصل کیا جا سکتا ہے، وہ ٹرمپ کے غیر رسمی سفارتی انداز کے ساتھ برق رفتار ہم آہنگی کو یقینی بنا کر عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جس سے پاکستان نہ صرف خطہ میں ایک مؤثر کردار بن چکا ہے بلکہ واشنگٹن کا ایک اہم شراکت دار بھی بن چکا ہے۔

برطانوی جریدہ ’’فنانشل ٹائمز‘‘ کے مطابق یہ صورتحال بھارت کیلئے کُڑھن کا باعث ہے جس نے امریکی صدر کے اقدامات کو سراہنے سے گریز کیا تاہم اب اسے اندازہ ہو رہا ہے کہ درمیانی طاقت کا یہ کھیل اتنا آسان نہیں جتنا وہ سمجھ بیٹھا تھا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: