اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ ہو گا، مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے، مریم نواز شریف

اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ ہو گا، مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ جب تک وزیرِ اعلیٰ ہوں پنجاب میں اقلیتوں کے ساتھ ہر زیادتی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہوں گی۔

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے، اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، جب تک وزیرِ اعلیٰ ہوں پنجاب میں اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوں گی، پنجاب حکومت اقلیتوں کو تعلیم و صحت اور ہر شعبہ میں مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں کرسچین کمیونٹی کی کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مسلمان، سکھ، مسیحی یا ہندو نہیں بلکہ پاکستانی ہیں اور پنجاب اقلیتوں کیلئے ایک بہتر جگہ ہے جہاں کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اقلیتوں کے حقوق سے کھلواڑ کرے، اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے، پاکستان کے مسیحیوں نے تمام شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور خصوصاً افواجِ پاکستان میں اُن کی قربانیوں کی ایک طویل اور قابلِ فخر داستان موجود ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، جب تک وزیرِ اعلیٰ ہوں پنجاب میں اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوں گی، پنجاب کے بجٹ میں اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا ہے اور جو حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہو اسے اپنا کام سمیٹ کر گھر جانا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مینارٹی کارڈ کی رقم کو 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنایا جا سکے، ہمیں پوری دنیا کے سامنے پنجاب کو ایک مثال بنانا ہے اور یہ دکھانا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہری سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد اور محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے واقعی اقلیتوں کو اپنا تاج اور دل کا حصہ بنایا ہے، اگر صوبے میں کہیں اقلیتوں کیلئے قبرستانوں سے متعلق مسائل درپیش ہیں تو انہیں فوری طور پر حل کیا جائے، پنجاب حکومت اقلیتوں کو تعلیم و صحت اور ہر شعبہ میں مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے کارکنان کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی صفائی کر رہے ہیں، پنجاب میں بجٹ کا ایک بڑا حصہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی بہتری کیلئے مختص کیا گیا ہے تاکہ یہاں رہنے والا ہر شخص یہ محسوس کر سکے کہ پنجاب اور پاکستان پر اُس کا بھی حق ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔

خبریں

More from The Thursday Times

Nawaz’s legacy

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: