الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کروایا، نشہ میں دُھت ہو کر قتل کا حکم دیا، مصطفیٰ کمال

الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق (راہنما ایم کیو ایم) کو قتل کروایا، بانی متحدہ نے نشہ میں دُھت ہو کر قتل کا حکم دیا، الطاف حسین کی سالگرہ پر عمران فاروق کو قتل کر کے تحفہ دیا گیا، الطاف حسین مہاجر قوم کا غدار ہے جس نے پوری نسل تباہ کر دی۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما مصطفیٰ کمال نے بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کو پارٹی راہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئیر مرکزی راہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق (راہنما ایم کیو ایم) کو الطاف حسین (بانی ایم کیو ایم) نے قتل کروایا تھا، الطاف حسین نے نشہ میں دھت ہو کر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر الطاف حسین نے ناٹک شو کیا اور لاش پاکستان بھیجنے کیلئے لاکھوں پاؤنڈز کا چندہ وصول کیا، الظاف حسین (بانی متحدہ قومی موومنٹ) کی سالگرہ پر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کر کے تحفہ دیا گیا تھا، سکاٹ لینڈ یارڈ کو معلوم تھا کہ عمران فاروق کو کس نے مارا ہے، اسی لیے قتل کے 15 دن تک بچوں کو چھپا کر رکھا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین (بانی متحدہ قومی موومنٹ) ایک ڈرامے باز آدمی ہیں جو لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں اور مگرمچھ والے آنسو بہاتے ہیں، وہ خود کو راجہ سمجھتے ہیں، الطاف حسین 25 سالوں تک را (بھارتی خفیہ ایجنسی) سے فنڈنگ حاصل کرتے رہے ہیں، بانی متحدہ پوری نسل برباد کر چکے ہیں اور آج بھی برباد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین (بانی متحدہ قومی موومنٹ) 40 سالوں میں کتنے ہی لوگوں کو کھا گیا اور اب بھی کھا رہا ہے، الطاف حسین آج بھی حکم دیتا ہے کہ فلاں کو مار دو، اللّٰه کا شکر ہے کہ ہمیں ہوش آ گیا، ڈاکٹر عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ برطانیہ میں عدالت سے رجوع کریں اور بانی متحدہ (الطاف حسین) سے رابطہ نہیں کریں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین مہاجر قوم کو سب سے بڑا غدار ہے، میری مہاجر قوم بدقسمت ہے جس کو ایک مجرم قائد ملا، الطاف حسین نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا اور تعلیم و تربیت کو تباہ کر دیا، میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرانے کیلئے ہر تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: