سال 2026 کا دوسرا روز، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

سال 2026 کا شاندار آغاز، نئے سال کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 179000 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — سال 2026 کا شاندار آغاز، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

سال 2026 کے دوسرے اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 77 ہزار اور 1 لاکھ 78 ہزار کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ہے۔

سال 2026 کے پہلے اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر 1 لاکھ 76 ہزار 355 اعشاریہ 49 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس تک 2 ہزار 661 پوائنٹس (تقریباً 1 اعشاریہ 50 فیصد) کے اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے دوران اب تک تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 51 کروڑ 72 لاکھ 53 ہزار 857 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 29 ارب 34 کروڑ 86 لاکھ 97 ہزار 541 روپے سے زائد رہی ہے۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: