گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

گوادر (تھرسڈے ٹائمز) — گوادر میں سیمینار اور نمائش ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گوادر کو ترقی کی راہ گامزن جدید ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق منعقد کیے گئے سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک سٹریٹجک راستہ بنتا جا رہا ہے، گوادر بندرگاہ کی صنعتی و تجارتی ترقی ہماری قومی ترجیح ہے، حکومت گوادر کو جدید بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

گوادر جدید ساحلی شہر 2026 سیمینار میں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور پائیدار ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گوادر شہر مستقبل میں پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کا اہم مرکز بن سکتا ہے اور گوادر پورٹ میں علاقائی تجارت و لاجسٹکس کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

مقررین کی جانب سے سیمینار کو پاکستان کی قومی معاشی ترقی کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا، گوادر کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا گیا اور گوادر کے صنعتی امکانات اور سپیشل اکنامک زونز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سیمینار اور نمائش ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ گوادر کے منصوبے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور مقامی آبادی کیلئے ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: