اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات افغانستان کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں پاکستان کے خلاف برسرِ دہشتگرد عناصر اور اُن کے سہولتکاروں کے کیمپس اور محفوظ پناہ گاہیں شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں افغانستان کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں بالخصوص ننگرہار، پکتیکا اور خوست کے سرحدی علاقوں میں موجود مبینہ عسکری کیمپس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اِن کارروائیوں کا مقصد پاکستان کے خلاف سرگرم اُن شدت پسند عناصر کے ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا جنہیں طویل عرصہ سے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں حاصل رہی ہیں۔
دفاعی حلقوں کا مؤقف ہے کہ اِن کیمپس میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک عناصر کی موجودگی کی اطلاعات تھیں جبکہ بعض علاقوں کو حقانی نیٹ ورک کے زیرِ اثر قرار دیا جاتا ہے۔ یہ کارروائیاں انٹیلیجینس بنیادوں پر کی گئیں اور اِنہیں محدود، ٹارگٹڈ اور مخصوص مقامات تک رکھا گیا تاکہ غیر ضروری جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار صوبہ کے اضلاع خوگیانی، غنی خیل اور بہسود میں موجود کیمپ میں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کمانڈرز کی فہرست؛
(١) نیک محمد
ولدیت: حامد
گاؤں: پنجوایی، صوبہ قندهار
(٢) احمد
ولدیت: محمد
گاؤں: مینگورہ سوات
(٣) فضل احمد
ولدیت: رحمت
گاؤں: کالام سوات
(٤) ناصر
ولدیت: کریم
گاؤں: برمل خیبر
(٥) حبیب
ولدیت: ولی
گاؤں: میران شاہ شمالی وزستان
(٦) شفیق
ولدیت: نعمت
گاؤں: دکلان بہاولپور
(٧) سمیع
ولدیت: نادر
گاؤں: سنگلا ڈی جی خان
(٨) کریم
ولدیت: حامد
گاؤں: بنوں خیبر
( ٩) رفیق
ولدیت: عبداللّٰہ
گاؤں: کالا سوات
(١٠) نعمت
ولدیت: فرید
گاؤں: دھکی شمالی وزستان
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیکا صوبہ کے کیمپ الجہاد (جو ضلع برمل میں ہے) میں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کمانڈرز کی فہرست؛
(١) احمد خان
ولدیت: محمد
گاؤں: بالا حصار
صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان
(٢) محمد یوسف
ولدیت: اسماعیل
گاؤں: شیر خان
صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان
(٣) عبداللّٰہ
ولدیت: ولی
گاؤں: کلی حلیم
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(٤) سمیع اللّٰہ
ولدیت: حمید
گاؤں: دشت ارچی
صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان
(٥) نور احمد
ولدیت: ناصر
گاؤں: برمل
صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان
(٦) حامد اللّٰہ
ولدیت: سعید
گاؤں: جاغوری
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(٧) جمیل احمد
ولدیت: فرید
گاؤں: خان آباد
صوبہ: خیبر پختونخواہ، پاکستان
(٨) ناصر احمد
ولدیت: عبد الحق
گاؤں: چمکاری
صوبہ: غزنی،، افغانستان
(٩) سلیمان خان
ولدیت: محمد
گاؤں: دشت لار
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(١٠) فیاض احمد
ولدیت: گل محمد
گاؤں: خرانی
صوبہ: پنجشیر، افغانستان
(١١) شہاب الدین
ولدیت: حکمت
گاؤں: شینوار
صوبہ: خیبر پختونخوا، پاکستان
(١٢) کریم اللّٰہ
ولدیت: حامد
گاؤں: شہرک
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(١٣) حبیب اللّہ
ولدیت: نادر
گاؤں: چرخ سوات، پاکستان
(١٤) رضا خان
ولدیت: احمد
گاؤں: پشت رود
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(١٥) قیس احمد
ولدیت: نعمت
گاؤں: مہترلام، دیر بالا، پاکستان
(١٦) یوسف جان
ولدیت: سید
گاؤں: بڈھ بیر
صوبہ: خیبر پختونخوا، پاکستان
(١٧) فضل اللّٰہ
ولدیت: عبداللّٰہ
گاؤں: شیخ آباد
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(١٨) نادر احمد
ولدیت: رحمت
گاؤں: سنگ توت، شمالی وزیرستان، پاکستان
(١٩) نعمت اللّٰہ
ولدیت: حامد
گاؤں: نجراب
صوبہ: خیبر پختونخوا، پاکستان
(٢٠) رفیق اللّٰہ
ولدیت: یوسف
گاؤں: برلای
صوبہ: خیبر پختونخوا، پاکستان
(٢١) رحمت اللّٰہ
ولدیت: فرید
گاؤں: قلعہ نو
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
(٢٢) بشیر احمد
ولدیت: اسماعیل
گاؤں: دشت شور
صوبہ: بلوچستان، پاکستان
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست صوبہ کے سرحدی علاقے (جو حقانی نیٹ ورک کے زیرِ کنٹرول ہیں) کے کیمپ میں مارے جانے والے ٹی پی کمانڈرز کی فہرست؛
(١) بلال خان
ولدیت: محمد خان
گاؤں: شیران
ضلع: سوات
(٢) اسد اللّٰہ
ولدیت: کریم اللّٰہ
گاؤں: غرمیان
ضلع: خیبر
(٣) طاہر حسین
ولدیت: قادر حسین
گاؤں: پشمک
ضلع: میانوالی
(٤) شعیب احمد
ولدیت: رحمت احمد
گاؤں: نور آباد
ضلع: شمالی وزستان
(٥) فیاض خان
ولدیت: جان محمد
گاؤں: بیدار
ضلع: دیر بالا
(٥)نعمان احمد
ولدیت: سلیم احمد
گاؤں: سبزوار
ضلع: خیبر
(٧) رحمت اللّٰہ
ولدیت: غلام اللّٰہ
گاؤں: خوشوال
ضلع: پکتیکا
(٨) عارف خان
ولدیت: سید خان
گاؤں: برمل
ضلع: ننگرہار
(٩) فاروق احمد
ولدیت: بشیر احمد
گاؤں: کاپیسا
ضلع: کاپیسا
حکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم اپنی شہری آبادی کے تحفظ کو اوّلین ترجیح دیتا ہے۔ اِسی تناظر میں دفاعی ذرائع اِن کارروائیوں کو قومی سلامتی کیلئے ضروری قرار دیتے ہیں جبکہ مستقبل کی حکمتِ عملی کا انحصار زمینی حقائق اور علاقائی سفارتی پیش رفت پر ہو گا۔




