ژوب (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ژوب سیکٹر میں 32 مربع کلومیٹرز کے افغان علاقے ’’گھڈوانہ اِنکلیو‘‘ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی پوزیشنز پر چھاپوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے فوراً بعد پاکستان نے سخت، فیصلہ کن اور غیر معمولی ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان کی فائرنگ خاموش کو کراتے ہوئے متعدد سرحدی پوائنٹس کو نقصان پہنچایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے کارروائی کے بعد متعلقہ علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے گھڈوانہ اِنکلیو کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جبکہ سرحدی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی جارحیت، فائرنگ یا دراندازی کا جواب فوری اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا اور پاکستانی پوزیشنز کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔




