سعودی عرب کی جانب سے عرب ممالک میں ایرانی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کے خلاف ایرانی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اِن ریاستوں کیلئے یکجہتی و حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے ایرانی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ریاض (تھرسڈے ٹائمز) — سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن میں ایرانی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایرانی وحشیانہ حملوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کے خلاف جارحیت اور اِن ریاستوں کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی سخت الفاظ میں مذمت اور علانیہ مخالفت کرتا ہے۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اِن برادر اسلامی ممالک کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دو ٹوک انداز میں اِس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اِن برادر اسلامی ممالک کی جانب سے جوابی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اِن ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج سے خبردار کرتا ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرے اور ایرانی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے جو خطہ میں امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: