وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاکستان کی جانب سے مشکل حالات میں سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا

جدہ (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کی جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے محدود سطح کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے آغاز میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے پُرخلوص سلام و نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور پاکستان کیلئے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت پر گہرے اطمینان اور تشکر کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے مشکل حالات میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان خطہ کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اِس امر پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطہ میں امن کیلئے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: