مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی محدود جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف تھنڈر جنگی طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ کم لاگت، جدید صلاحیتوں اور عملی جنگی کارکردگی کے باعث متعدد ممالک نے ان طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
ترکی سعودی عرب اور جوہری صلاحیت رکھنے والے پاکستان کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شمولیت کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ، جس میں کسی ایک رکن پر حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے اور اس میں ترکی کی شمولیت مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر بدل سکتی ہے۔
بھارت میں نریندر مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد مذہبی اقلیتوں کے خلاف پُرتشدد و نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا۔ مسلمانوں پر متشدد حملوں کے بعد اب کرسچین کمیونٹی بھی ہندو انتہا پسندوں کی نفرت کا شکار ہے جبکہ مودی ایسے واقعات کی مذمت تک نہیں کرتے۔
مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قربت میں اضافہ ہوا جبکہ بھارت امریکی صدر کی تنقید کی زد میں رہا، بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی آئی جبکہ بھارت تاحال امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کیلئے کوشاں ہے۔
پاکستان نے 2025 میں عملی اقدامات، سٹریٹیجک تعاون و بروقت فیصلوں سے عالمی سیاست میں ایک بار پھر اپنی اہمیت منوائی ہے۔ پاکستان انسدادِ دہشتگردی اقدامات اور مؤثر سفارتی حکمتِ عملی سے واشنگٹن کا قابلِ اعتماد شراکت دار اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردار بن کر ابھرا ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.