International

پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ؛ مغربی اثر و رسوخ ریگستانی ریت میں دفن، برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ

سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ ریاض اسلام آباد کی جوہری چھتری میں آ گیا ہے۔ مغربی اثر و رسوخ ریگستانی ریت میں دفن ہوتا، جب کہ اینگلوامریکی ضمانتیں شدید دباؤ میں دکھائی دیتی ہیں۔

سعودی عرب اور پاکستان: مدد سے دفاعی شراکت داری تک کا سفر، دی فنانشل ٹائمز

سعودی عرب نے 1998 میں پاکستان کو ایٹمی تجربے کے بعد مفت تیل دے کر پابندیوں سے بچایا تھا، مگر اب منظر بدل چکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس بار مدد لینے نہیں بلکہ دینے ریاض پہنچے جہاں امریکی ہتھیاروں پر انحصار کرنے والا سعودی عرب جوہری پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں داخل ہو چکا ہے۔

پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع بہتری، بھارت کیلئے صورتحال پریشان کن ہے۔ جریدہ بلومبرگ

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، بھارت کیلئے صورتحال پریشان کن ہے، وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کیلئے کھانے کی دعوت پر ہونے والی ملاقات اہم ثابت ہوئی ہے۔

بھارتی روپیہ رواں برس ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسیوں میں شامل رہے گا، جریدہ بلومبرگ

بھارتی روپیہ رواں برس ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسیوں میں شامل رہے گا۔ امریکی ٹیرف، کمزور سرمایہ کاری اور شرحِ سود میں کمی نے روپے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ سال کے آخر تک روپیہ ریکارڈ حد تک گر سکتا ہے۔

پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ’’کِل چین آپریشن‘‘ سے بھارتی رافیل تباہ کیے، رائٹرز

پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ’’کِل چین آپریشن‘‘ کے تحت چینی ساختہ جے 10 سی طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل سمیت بھارتی طیاروں کو تباہ کیا، بھارتی انٹیلیجنس کو مہلک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، واقعہ نے عسکری حلقوں میں حیرت میں ڈال کر مغربی اسلحہ جات کی افادیت پر سوالات اٹھا دیئے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: