اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے دوحہ پر کیے گئے اسرائیلی حملے پر باقاعدہ معذرت کرلی۔۔ یہ ٹیلی فونک گفتگو اس وقت ہوئی جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے تھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ بعد از امریکہ دور میں خطے میں ایک نئے عالمی نظام کی شروعات کا عندیہ دے رہا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف تاریخی سنگِ میل ہے بلکہ مسلم دنیا کی قیادت میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے آنے والے دور کی واضح جھلک بھی پیش کر رہا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خطے میں نئی صف بندی کی علامت بن گیا ہے اور بھارت میں تشویش اور بے چینی پیدا کر رہا ہے کیونکہ اس میں باہمی دفاع کی شق شامل ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کو سعودی مالی اور سیاسی پشت پناہی دے سکتا ہے اور طویل مدت میں خطے کی سکیورٹی صورتحال بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ ریاض اسلام آباد کی جوہری چھتری میں آ گیا ہے۔ مغربی اثر و رسوخ ریگستانی ریت میں دفن ہوتا، جب کہ اینگلوامریکی ضمانتیں شدید دباؤ میں دکھائی دیتی ہیں۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق سابق وزیرِاعظم عمران خان جیل میں قید کے دوران سماعت میں کمی اور ورٹیگو جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ بیماریاں زندگی کیلئے خطرناک نہیں، لیکن ان سے 72 سالہ رہنما کی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.