جنگی ڈھول کی تھاپ پر نشے میں دھت دنیا کے اندر خاموش مصلحت اور غیر معمولی اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ میں مؤثر، مضبوط اور بااعتماد انداز میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کر دیا ہے۔
اکیسویں صدی کے سنگین ترین جنگی حالات میں اسحاق ڈار سٹیٹس مین کے طور پر دکھائی دیئے۔ داد و تحسین کیلئے مصنوعی بیانات اور لفظی جنگوں کی بجائے انہوں نے محتاط اور سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔ ڈار کا انداز سفارتی ضوابط اور قومی وقار کا عکس تھا۔
مئی 2025 کی ایک خاموش صبح، پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف رافیل جیسے مہنگے بھارتی خوابوں کو زمیں بوس کیا بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ برتری شور سے نہیں، تیاری، نظم اور مہارت سے حاصل کی جاتی ہے۔
یہ صرف ایک فضائی جھڑپ نہ تھی یہ ایک نظریے کی شکست، اور ایک قوم کی عسکری حکمت کا اعلان تھا۔
پہلگام کے بعد کشمیر کی صدائیں دہلی میں نہیں، بلکہ جناح کے عکس میں گونجتی ہیں، کیونکہ جب شناخت کو سزا دی جائے، مسلمان ہونا جرم بن جائے تو پاکستان کا خواب ایک پناہ گاہ بن جاتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے جیل میں قید عمران خان کے حامیوں میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی ہے مگر پاکستانی سیاست کے پیچیدہ معاملات، فوجی قیادت اور بیرونی مداخلت کے خلاف مُلک میں موجود حساسیت مضبوط رکاوٹیں ہیں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.