امریکی صدر جو بائیڈن کا سپریم کورٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری کا منصوبہ، واشنگٹن پوسٹ

  امریکی صدر جو بائیڈن امریکی سپریم کورٹ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری کے منصوبے کو حتمی شکل دینے جارہے ہیں جن میں ججوں کی مدت ملازمت اور قابل عمل اخلاقی کوڈ کے قیام کے لیے قانون سازی سمیت صدور اور دیگر آئینی عہدیداروں کے لئے وسیع استثنیٰ کو ختم کرنا شامل ہے۔

تحریکِ انصاف مخصوص نشستوں کی مستحق ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ

تحریکِ انصاف مخصوص نشستوں کے حصول کی مستحق ہے، تحریکِ انصاف 15 روز میں مخصوص نشستوں کے افراد کی فہرست دے، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن 2024 میں حصہ نہیں لیا، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں۔

اگر الیکشن 2018 کا حوالہ دیا جائے گا تو پھر پورا الیکشن 2018 کھولنا پڑے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

آپ کے لاجک کے مطابق آپ کو صفر مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، الیکشن 2018 کی بات کریں گے تو پورا الیکشن 2018 کھولنا ہو گا، آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، کیا 2018 کے انتخابات درست تھے؟

یہاں سے اپنا ویژن قوم پر مسلط کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک بار آئینی راستے پر چلنے دو، چیف جسٹس

آئین میں کیا نہیں اور کیوں نہیں ہے یہ دیکھنا ہمارا کام نہیں، یہاں سے اپنا ویژن قوم پر مسلط کیا جاتا ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ آئین بنانے والوں نے ٹھیک نہیں سمجھا لہذا ہم اپنا ویژن پارلیمنٹ پر مسلط کر رہے ہیں، پاکستان کو ایک بار آئینی راستے پر چلنے دو۔

سپریم کورٹ نے آئین کو دیکھنا ہے، جو آئین میں لکھا ہے اسی پر چلنا ہو گا، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ آئین کو مدنظر رکھے، ہم مفروضوں پر نہیں چل سکتے۔ الیکشن کمیشن ایک خودمختار آئینی ادارہ ہے، جو نہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے اور نہ ہی کسی اور کے۔ مداخلت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب الیکشن کمیشن کا کوئی اقدام غیر آئینی ثابت ہو۔ الیکشن کمیشن کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی باہمی رضامندی سے ہوتی ہے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: