کسی ملک کو اجازت نہ دیں گے کہ اپنے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر اجارہ داری قائم کرنے ہم پر چڑھ دوڑے۔ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ اب ہم جھکیں گے، شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ پاکستان و چین دنیا میں دو ذمہ دار ممالک ہیں اور خطہ میں قیامِ امن کیلئے کوشاں ہیں۔
جنگ بندی کی درخواست بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے کی گئی۔ پورے خطہ بالخصوص پاکستان میں جاری دہشتگردی کا اصل سرپرست بھارت ہے، پاکستانی قوم اور اس کی افواج نہ کبھی جھکتی ہیں اور نہ جھکائی جا سکتی ہیں، ہم پُرتشدد نہیں بلکہ ایک سنجیدہ قوم ہیں، ہماری پہلی ترجیح امن ہے۔
پاک فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے، رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم ایسا جواب دیں گے کہ جس کا کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔
امریکی نیوز چینل سی این این کو اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ ’’پاکستان نے ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘‘ جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارہ جنگ میں تباہ ہوا ہو۔
پاکستان کا جنگی مشق "ایکس انڈس" کے دوران فتح سیریز کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل "فتح" کا کامیاب تجربہ، جس کا مقصد فوجی تیاری اور ہدف پر درستگی کا عملی مظاہرہ تھا۔ یہ تجربہ موجودہ علاقائی تناؤ میں دفاعی صلاحیت کا واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.