پاکستان اور امریکا کے مابین 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا

پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا جن کا مقصد کاونٹر ٹیررازم میں تجربات کے تبادلہ، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی ٹیکنیک کو بہتر بنانا ہے۔

Pakistan and the United States have launched their 13th joint military exercise “Inspired Gambit 2026” at NCTC Pabbi to enhance counter-terrorism cooperation, tactical interoperability and operational readiness in complex security environments. — FILE
Pakistan and the United States have launched their 13th joint military exercise “Inspired Gambit 2026” at NCTC Pabbi to enhance counter-terrorism cooperation, tactical interoperability and operational readiness in complex security environments. — FILE

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) —پاکستان اور امریکا کے درمیان 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین تیرہویں دو طرفہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں افتتاحی تقریب کے دوران دونوں ممالک کے عسکری حکام شریک ہوئے ہیں، یہ مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہوں گی جن میں پاکستان اور امریکا کی افواج کے پیشہ ورانہ دستے حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا مقصد کاؤنٹر ٹیررازم کے شعبہ میں تجربات کے تبادلے، حربی طریقہ کار اور مؤثر انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی) آپریشنز کی ٹیکنیک کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ مشقوں میں شہری علاقوں میں جنگی کارروائیوں، نشانہ بازی اور آپریشنل نظریات کی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 پاکستان اور امریکا کے امن و استحکام کیلئے جاری تعاون کی عکاس ہے جبکہ ایسی مشترکہ فوجی مشقیں بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، عسکری معیار کو بہتر بنانے اور پیچیدہ انسدادِ دہشتگردی ماحول میں افواج کی استعداد بڑھانے کے حوالہ سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔