پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائجان جیسے دوست موجود ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر اور پانی سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، اگر بھارت نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو ہم اپنے وطن کا دفاع کریں گے، غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خضدار میں بچوں کی شہادت کے واقعہ میں ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ ملوث ہے۔ بھارت خطہ میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت لاہور سے لے کر بلوچستان تک دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم دوبارہ اسے سبق سکھا دیں گے۔
ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔ ملکی خودمختاری و سلامتی کیلئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف کو یہ اعزاز صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.