Newsroom

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم دہشتگردی کا سر کچل دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں 2018 کے بعد سے دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ہم سب بلوچستان میں ہونے والے دلخراش واقعات پر غمزدہ ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم انشاءاللّٰه دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کریں گے۔

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ بڑھا کر سی اے اے 2 کردی

موڈیز نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور مستحکم ہوتی بیرونی مالیاتی پوزیشن کے پیش نظر پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم نقطہ نظر کے ساتھ سی اے اے 2 تک اپ گریڈ کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔

پاکستان کی ریاست کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، اسحاق ڈار

پاکستان کی ریاست کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، بلوچستان ہمارے دِلوں کے قریب ہے، ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو ختم کیا مگر پھر بعد میں ہمارے اقدامات کو ریورس کیا گیا، ہمیں ہر قیمت پر پاکستان میں امن واپس لانا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عوام کے لیے بڑی ریلیف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے اعلان کے مطابق عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد عوام پر معاشی دباو کم کرنا ہے۔ اس ریلیف کے لیے پنجاب حکومت نے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

فیض حمید کو علی رضا عابدی قتل کیس میں شاملِ تفتیش کیا جائے، والدہ علی رضا عابدی

مطالبہ کرتی ہوں کہ فیض حمید کو علی رضا عابدی قتل کیس میں شاملِ تفتیش کیا جائے، ہمارے پاس بہت سارے ثبوت موجود ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس ہمیں انصاف دلائیں، علی رضا عابدی کے قتل سے پہلے 6 ماہ تک ریکی کی گئی۔ ڈاکٹر صبیحہ اخلاق، والدہ علی رضا عابدی

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: