Newsroom

عمران خان کی رہائی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، علی امین گنڈا پور

عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، کسی آئینی ترمیم کو نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو کے اندر غیرت نہیں، آئینی ترمیم میں حصہ لینے والی جماعتوں کو عوام جواب دیں گے، میں کسی کا غلام نہیں، معافیاں بھول جاؤ۔

چیف جسٹس نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی بینچ کے وضاحتی حکم پر جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلہ سے متعلق الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر 8 ججز کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے 9 اہم سوالات کا جواب طلب کر لیا ہے۔

سانحہ 9 مئی کے 3700 ملزمان کو لاہور جلسہ کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ کے موقع پر 9 مئی میں ملوث 3700 ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، گرفتاریاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس و دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ ہوں گی، پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے کوئی آسمان نہیں گِر پڑتا، فضل الرحمٰن

آئینی عدالت پر اتفاقِ رائے موجود ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ مسودے پر کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کیساتھ تلخیاں دور ہوں تو آگے بڑھنا چاہیے، حکومت غلط کام پر بضد رہی تو رکاوٹ بنیں گے، قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے آسمان نہیں گِر پڑتا، سربراہ جے ہو آئی (ف) فضل الرحمٰن۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 قانون بن گیا، صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کیلئے دائرہ بڑھ جائے گا۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: