عوام مہنگائی کے کرب سے گزر رہے ہیں، جن کا 2017 میں 1600 بل آتا تھا آج ان کا 18 ہزار آتا ہے، مریم نواز نے ریلیف پیکج تیار کیا ہے، پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا جس کیلئے 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا، تینوں ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فیض حمید آرمی چیف بننے کیلئے میاں نواز شریف کو پیغامات بھیجتے رہے، فیض حمید نے پیغامات میں نواز شریف سے معافیاں مانگیں اور قرآن کی قسمیں اٹھا کر آئندہ کیلئے یقین دہانی کرواتے رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی حراست میں لے کر پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غزہ میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ان دلخراش واقعات کی وجہ سے ہمارے یومِ آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، اسرائیل جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تاریخ میں اس سے بدترین ظلم و زیادتی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.