ACROSS TT

News

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی ”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ پر دستخط کر دیئے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ دفاعی، عسکری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جولائی 2026 میں پہلی مرتبہ 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ صرف ایک ماہ میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبہ نئے مالی سال کے آغاز میں بھی پاکستان کی برآمدی معیشت کا سب سے بڑا ستون بن کر سامنے آیا۔

Pakistan’s textile exports hit record $1.83 billion in a single month

Pakistan's textile exports reached $1.833 billion in July, the highest monthly figure on record, up 43 percent from June and 9.11 percent on the same month last year. Total exports rose 10 percent to $2.96 billion, with textiles the clear driver.
Newsroomجنرل (ر) فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی...

جنرل (ر) فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا، تینوں ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

spot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کیلئے ملی بھگت سے عدم استحکام پیدا کر رہے تھے، تینوں ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کچھ ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، بعض افسران کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں،

فوجی حراست میں لیے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں، گرفتار ہونے والے ریٹائرڈ فوجی افسران میں دو ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں، فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران میں بریگیڈیر (ر) غفار، بریگیڈیئر (ر) نعیم اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں۔

سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں گرفتار کیے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران ایک سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے جبکہ ان میں شامل دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے جو کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر ان کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.