اک زرداری سب پہ بھاری نعروں کی گونج میں دوسری بار صدرِ پاکستان منتخب ہونے والے آصف زرداری کچھ لوگوں کے نزدیک ولن اور کچھ کیلئے ہیرو ہیں، انہوں نے اتنے سال سیاسی دفتر میں نہیں گزارے جتنے جیل میں گزارے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔
غزہ میں ہاسپٹلز پر جاری حملوں اور عسکریت پسندی کو روکنا چاہیے، بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے، ہم مریضوں اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کا احترام کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
گوجرانوالہ میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث 51 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے قید بامشقت کی سزائیں سنا دی ہیں، راہوالی کینٹ چیک پوسٹ اور فوجی و پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ 10 مئی 2023 کو درج ہوا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیشن ایک رکنی ہو گا۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.