خضدار میں بچوں کی شہادت کے واقعہ میں ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ ملوث ہے۔ بھارت خطہ میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت لاہور سے لے کر بلوچستان تک دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم دوبارہ اسے سبق سکھا دیں گے۔
ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔ ملکی خودمختاری و سلامتی کیلئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف کو یہ اعزاز صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔
امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے تصادم کو ختم کروایا ہے۔ پاکستانی عوام ’’شاندار‘‘ ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین ’’قیادت‘‘ موجود ہے۔ جلد پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ حکومت کا ہے فوج کا نہیں، یہ فیصلہ میرا ہے جس کیلئے میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت شامل ہے، جنگ کے دوران اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزرز بھارت کی بھرپور مدد کر رہے تھے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.