پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 156 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، کے ایس ای-100 انڈیکس 156 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مضبوط کارکردگی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Pakistan’s stock market hits record as shares surge — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market hits record as shares surge — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخ رقم کی، کے ایس ای-100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 156 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس وقت انڈیکس 155,656 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے، جو کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 154,277.19 پوائنٹس سے 1,379.49 پوائنٹس (0.89٪) زیادہ ہے۔ دن کے دوران انڈیکس نے 156,080.79 پوائنٹس کی بلند ترین اور 154,944.87 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

کاروباری سرگرمیاں

مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی جہاں 26 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مجموعی مالیت 24.3 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ ہفتے کے مثبت اختتام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھتا ہوا نظر آیا۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔